ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی میں مہیلا کانگریس کی جانب سے بڑھتی قیمتوں کےخلاف مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے خلاف احتجاج

سرسی میں مہیلا کانگریس کی جانب سے بڑھتی قیمتوں کےخلاف مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے خلاف احتجاج

Thu, 09 Sep 2021 18:40:31    S.O. News Service

سرسی: 9؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)پکوان گیس ، ایندھن اور ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل بڑھوتری کی مذمت کرتےہوئے خالی سلینڈروں کےساتھ مہیلا کانگریس تعلقہ شاخ نے منی ودھان سودھا کے سامنے احتجاج کرتےہوئے تحصیلدار کو میمورنڈم سونپا۔

کووڈ حالات سے پریشان حال عوام کو جب زندگی گزارہ ہی مشکل ہورہاہے تو اس پر مزید مرکزی حکومت نے زخموں پر نمک چھڑکنے کاکام کئے جانے پر احتجاجیوں نے برہمی کا اظہار کیا۔ بی جے پی حکومت کی عوام مخالف پالیسی کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔

بڑھتی قیمتوں کے نتیجے میں غریب اور متوسط طبقہ کافی متاثر ہواہے، حکومت قیمتوں پر قد غن لگانےمیں ناکام ہے، چند سرمایہ داروں کے حق میں کام کئے جانےکا احتجاجیوں نے الزام لگایا۔ مرکز میں صدرہند اور ریاستوں میں گورنرفوری مداخلت کرتےہوئے قیمتوں پرکنٹرول کرنے کے لئے حکومتوں کو ہدایت دینے کا مطالبہ کیاگیا۔

مہیلا کانگریس کی ضلعی جنرل سکریٹری جیوتی پاٹل ، تعلقہ صدر گیتا شٹی ، روبیکا فرنانڈیز، ایس کے بھاگوت، دیپک دوڈور، گنیش ڈاونگیرے، شری نواس نائک، شری پاد ہیگڈے ، پروین ہیگڈے وغیرہ موجود تھے۔


Share: